وفاقی کابینہ کاسرکاری گھروں کے سروے کرانے کا فیصلہ

fedral cabnet

وفاقی کابینہ نے سرکاری گھروں کے سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے سروے کی منظوری دے دی ہے۔ انسپیکشن ٹیم سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات اور رہائش چیک کرکے رپورٹ تیار کرے گی۔

صدر مسلم لیگ ن کا انتخاب، الیکشن شیڈول جاری

آئی بی نے ڈائریکٹر مطیع الرحمان باجوہ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا، انٹیلی جنس بیورو نے وزارت ہاسنگ و تعمیرات کومراسلہ بھجوا دیا۔ انسپکشن ٹیم سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات کو چیک کرے گی اور سرکاری گھروں کو کرائے پر دینے کا معاملہ بھی دیکھے گی۔

انسپکشن ٹیم غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کو بھی چیک کیا جائے گا، گھروں کی انسپکشن کے عمل میں آئی بی اپنی رپورٹ بھی تیار کرے گی۔


متعلقہ خبریں