گندم اسکینڈل میں بیوروکریٹ اور ٹیکنو کریٹس ملوث ہیں،ندیم افضل چن کا انکشاف

nadeem afzal

فوٹو: ہم نیوز


ندیم افضل چن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گندم اسکینڈل میں بیورو کریٹ اور ٹیکنو کریٹس ملوث ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کا نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گندم اسکینڈل کی حکومتی انکوائری تو صرف لالی پاپ ہے، اتنے بڑے اسکینڈل کی انکوائری فیئر ہونی ہوتی تو اب تک نیب ایکشن میں آچکا ہوتا۔

کرغزستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر تشدد پر احتجاج

ندیم افضل چن نے کہا کہ کسان تنظیموں سے میٹنگز کررہے تا کہ مشترکہ فورم سے درخواست دیں، گندم اسکینڈل دبانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن ہم دبنے نہیں دیں گے، درخواست کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے جو نیب یا عدالت میں دیکر خود مدعی بنیں گے۔

ندیم افضل چن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گندم اسکینڈل میں تگڑے لوگ ملوث ہیں جو بیورو کریٹ اور ٹیکنو کریٹس ہیں، اگر اس اسکینڈل میں کوئی سیاستدان ملوث ہوتا تو اب تک اس کا گلا دبا دیتے، اتنے بڑے گندم اسکینڈل پر نیب کو تو ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا۔

کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل، جلد بجلی کی تیاری شروع کردے گا

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کبھی الیکشن کبھی دیگر طریقوں سے حوصلہ مل جاتاہے، اب لوگ محسوس کررہے ہیں انقلاب کے پیچھے کوئی رائٹر ضرور ہوتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف بزرگ سیاستدان ہیں انہوں نے اپنا نقصان خود کرلیا، بندے کا ایگزٹ شاندار اور جاندار ہونا چاہیے جو میاں صاحب کا نہیں ہوا، ایگزٹ اچھا نہ ہونے میں نوازشریف کی اپنی اور مشیروں کی غلطیاں ہیں۔

اپریل میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 49 کروڑ ڈالر سرپلس رہا

ان کا کہنا تھا کہ عمر کے آخری حصے میں نوازشریف وزیراعظم نہ بن سکے، اب سیاست میں متحرک نہیں، پارٹی صدر سے کیا ہوناہے، متحرک سیاست تو بیٹی یا بھائی ہی کررہا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں آنا پیپلزپارٹی کے لیے اتنا آسان نہیں، کابینہ کے حوالے سے جب پارٹی میں بات ہوگی تو پھر دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں