پاکستان سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن بن گیا


پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی۔

گرین شرٹس نے فاٸنل میں 25-21، 25-19،20-25، 25,14 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ایشین چیمپٸین شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان ویمن بیچ والی بال ٹیم کی پہلی بین الاقوامی تاریخی فتح

قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے کیے جبکہ مختلف ممالک سے سفرا نے بھی فائنل میچ دیکھا۔


متعلقہ خبریں