پنجاب: تعلیمی اداروں میں اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ

موسم گرما

پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں اوقات کار میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔

جب کہ جمعہ کے دن اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 سے ساڑھے 10 بجے تک ہوں گے۔

اوقات کار میں تبدیلی کا اطلاق 18 مئی سے 31 مئی تک کےلیے ہوگا۔

گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

دوسری جانب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکولز میں یکم جون سے چھٹیاں ہوں گی۔

صوبے بھر میں 14 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست سے اسکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔


متعلقہ خبریں