اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو رکنیت دینے کی قرارداد مسترد کر دی ، حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید

اسرائیل (israel)

غزہ اور رفح پر حملے جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کی فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت دینے کی قرار داد مسترد کر دی۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق شہادتوں کی مجموعی شہادتوں کی تعداد 35 ہزار 233 تک پہنچ گئی ہے جبکہ غزہ کی پٹی میں اب تک 79,141 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری ، مزید 63 فلسطینی شہید ، تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسرائیلی افواج نے غزہ کے شہر رفح کے دور دراز جنوب کے ارد گرد حماس کے مزاحمت کاروں پر بمباری کی ہے ، شمالی اور وسطی علاقوں میں جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں جہاں اسرائیلی فوجی مہینوں پہلے داخل ہوئے تھے۔

دوسری جانب رفح میں اسرائیلی ٹینکوں پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی، ٹینک کے نیچے بارودی سرنگ نصب کرکے راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

نتین یاہو استعفٰی دو ، اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے

ادھر جنوبی لبنانی علاقے پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا سینئر کمانڈر شہید ہو گیا، حزب اللہ نے جوابی حملے میں اسرائیل کے میرون فوجی اڈے پر درجنوں راکٹ برسا دیئے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت دینے کی قرار داد کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو دہشتگرد ریاست قائم کرنے اور ہم پر حملہ کرنے نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں