وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای اسٹیمپ پیپرز کا اجرا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد شہری مینوئل اسٹیمپ پیپر کی جگہ ای اسٹیمپ پیپرزکو پراپرٹی اور لین دین کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی اسلام آباد میں پنجاب بینک کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پنجاب بینک کے نمائندوں کی جانب سے ای اسٹیمپنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
خیبر پختونخوا حکومت کا صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ جلد ہی اسلام آباد کے شہری کمپیوٹرائزڈ اسٹیمپ پیپرز استعمال کر سکیں گے۔ای اسٹیمپ کی بذریعہ بار کوڈ باآسانی تصدیق بھی کی جاسکے گی۔
ای اسٹیمپ پیپرزکے اجرا سے شہری مینوئل اسٹیمپ پیپر کی جگہ ای اسٹیمپ پیپرزکو پراپرٹی اور لین دین کے لیے استعمال کر سکیں گے۔