امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

Joe Biden

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ چل بائیڈن کی تفصیلات کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق جو بائیڈن کے اثاثوں کی مالیت 10 لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔

امریکی صدر کی اہلیہ جِل بائیڈن کے اثاثوں کی مالیت 26 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ امریکی صدر ساڑھے 3 لاکھ ڈالر کے مقروض ہیں اور صدر بائیڈن نے اپنا گھر رہن بھی رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں غیر ملکی سیاح گروپوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

دستاویزات کے مطابق جِل بائیڈن پر ساڑھے 8 لاکھ ڈالر کا قرض واجب الادا ہے جبکہ صدر بائیڈن کی آمدن میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں