190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست مسترد

فوٹو: فائل


اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنادیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق نیب نے اعتراف کیا کہ تحقیقات مکمل ہیں، ملزم کو مزید قید میں رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، نیب پراسیکیوٹر نے خدشہ ظاہر کیا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی شخصیت ہیں اور وہ ریکارڈ ٹیمپرنگ یا ٹرائل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کے ان تحفظات کے حوالے سے ریکارڈ پر کوئی جواز موجود نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی 10 لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں، ریفرنس کے حوالے سے عدالتی آبزرویشنز عبوری نوعیت کی ہیں ٹرائل پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کسی قسم کی سودے بازی کرنے کیلئے تیار نہیں،عمر ایوب

واضح رہے کہ ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے، وہ اس کیس میں ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس اور عدت کیس میں تاحال سزا معطل نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں