عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 روز کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہو گئی ہے۔
سونا فی تولہ 2 لاکھ 43 ہزار 500 روپے کا ہو گیا
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔
