تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز دو ایک سے جیت لی۔
قومی ٹیم نے آئرلینڈ کی جانب سے جیت کیلئے دیا گیا 179 رنز کا ہدف باآسانی 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے رضوان نے 56 اور بابراعظم نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس سے پہلے ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار اوورز میں 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ عباس آفریدی دو جب کہ عماد وسیم ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں نسیم شاہ کی جگہ پر حسن علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، جہاں دونوں ہی سیریز میں کامیابی کےلیے حریف پر جم کر وار کرنے کو تیار ہیں۔
پہلے میچ میں آئرلینڈ نے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ دوسرےمیچ میں پاکستان نے ہوم ٹیم کو باآسانی زیر کردیا تھا۔