اداکارہ مایا علی کے قریبی دوست و ساتھی اداکار وہاج علی نے اپنی دوست کے دل کی بات سن لی۔
مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو بطور اسٹوری شیئر کی جس میں اداکار کا سائیڈ پوز نظر آرہا ہے۔
ویڈیو ایک بے رنگ بومرینگ ہے جس میں وہاج علی گوگلز پہنے کار میں سفر کرتے دِکھ رہے ہیں۔اس اسٹوری کے ساتھ بطور کیپشن مایا علی نے وہاج کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ سن میرے دل۔
میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
بعدازاں مایا علی کی یہ اسٹوری اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سن لیا۔
دونوں سپر اسٹارز کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی یہ گفتگو ان کے مداحوں کو شک میں ڈال گئی ہے کہ کہیں یہ کسی طرف اشارہ تو نہیں۔
