لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم

Lahore High Court بانی پی ٹی آئی

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کی شادی کروانے والے نکاح خواں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے حمیرا بی بی کی درخواست پر سماعت کی، کم عمر بچی کو دارالامان میں سے لا کرعدالت میں پیش کیا گیا۔

آئی ایم ایف کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

درخواست گزارکا کہنا ہے کہ بچی کی عمر 15 سال ہے، زبردستی شادی کروائی گئی، بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج ہے۔

جسٹس انوارالحق پنوں نے بچی سے سوال کیا کہ بیٹا آپ نے شادی اپنی مرضی سے کی ہے؟ جس پر بچی نے جواب دیا کہ جی میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

عدالت نے بچی سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عمر کتنی ہے؟ جس پر بچی نے جواب دیا کہ میری عمر 15 سے 16 سال ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نکاح خواں کیخلاف استغاثہ فائل کریں کیسے کم عمر بچی کی شادی کروا دی۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو مقدمہ پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں