سینٹرل ایشین والی بال لیگ، پاکستان کا مقابلہ کل کرغزستان سے ہوگا

central asian volleyball league

سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے چوتھے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ کل بدھ کو کرغزستان سے ہوگا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایشین لیگ کے پانچویں روز پہلے میچ میں سری لنکا اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا جایگا۔

بابر کو کپتان بنانے کا نتیجہ سب کے سامنے، شارٹ ٹرم فیصلے نقصان دہ ہوسکتے ہیں، ذکا اشرف

تیسرے میچ میں میزبان پاکستان کا مقابلہ کرغزستان سے شام ساڑھے چھ بجے ہوگا۔

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر سری لنکا، ترکمانستان اور افغانستان کو شکست دینے کے بعد پوانٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ ایران دوسرے اور ترکمانستان تیسرے نمبر پرہے۔


متعلقہ خبریں