ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

بارش کی پیشگوئی rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

بالائی سندھ میں گردآلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر بارش جبکہ جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔

بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، ڈیرہ غازی خان اورراجن پور میں بارش ہونے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سکھر،گھوٹکی، کشمور، شکارپور اور جیکب آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔


متعلقہ خبریں