ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ سے رشتہ ڈھونڈھنے میں مدد مانگ لی

hania amir

پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا سے رشتہ ڈھونڈنے میں مدد مانگ لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک انٹرویو کا مختصر سا کلپ زیر گردش ہے جس میں اپنے منفرد لباس سے شہرت پانے والی اداکارہ اورماڈل عرفی جاوید کو بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا کا انٹرویو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جدہ ٹاور جلد برج الخلیفہ سے بلند ترین عمارت کا اعزاز چھین لے گا

مذکورہ کلپ میں ثانیہ ملہوترا اپنی رشتے کروانے میں مہارت کا ذکر کرتے ہوئی بتاتی ہیں کہ انہوں نے اپنی بہن کا رشتہ کروانے سے لے کر کئی دوستوں کے رشتے کروائے ہیں جو کامیاب ہوئے میچ میکنگ میں میری کامیابی کی شرح کافی اچھی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ ہانیہ عامر نے ثانیہ ملہوترا کو ٹیگ کرتے ہوئےمدد(help) کا لفظ لکھا۔  ہانیہ عامر کے کمنٹ پر ثانیہ ملہوترا نے انکی مدد کرنے کی حامی بھرتے ہوئے لکھا ضرور بہن۔

 

 hania amir

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ثانیہ سے رشتہ ڈھونڈنے کی مدد مانگے پر صارفین اداکارہ کو بھارتی گلوکار بادشاہ سے شادی کرنے کے مشورے بھی دیتے نظر آئے۔


متعلقہ خبریں