امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

America India

واشنگٹن: امریکہ نے بھارت کی 3 بڑی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے بھارتی کمپنیوں پر غیر قانونی طریقے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کا سامنا کرنے والی بھارتی کمپنیوں میں زین شپنگ، پورٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی آرٹ شپ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں روس اور یوکرین کی جنگ میں غیر قانونی طریقے سے ڈرون ایکسپورٹ کر رہی تھیں۔ یہ بھارتی کمپنیاں امریکی مفادات کے خلاف کام کرتی پائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کر کے رہا کر دیا

دوسری جانب ایران نے بھی ان 3 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔ بھارت اپنے تمام اتحادیوں، خاص طور پر مغرب کے لیے انتہائی ناقابل اعتبار ثابت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قطر اور آسٹریلیا میں بھی بھارتی خفیہ ایجنٹ ان ممالک کے مفادات کے خلاف کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ بھارت کی غیر قانونی کارروائیوں کا نیٹ ورک دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں