کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

Sharjeel Memon

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایکسائز کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں سے منشیات ڈیلرکی ریکی چل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شارع فیصل پر کار کو روکا گیا جس پر غلط سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ کار کی تلاشی پر 50عدد منشیات کی ڈبیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کالجز، یونیورسٹیز اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید ایک روپے کی کمی

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گرفتار دونوں ملزمان نے 150 لوگوں کےنام لیے ہیں جبکہ ایکسائز حکام صرف ملزم کو گرفتار نہیں بلکہ تفتیش بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا اور سپلائی کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں