ڈبلن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز میں کوہلی کے برابر آ گئے۔
پاکستانی کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 50 رنز بنائے۔ انہوں نے 108 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔
واضح رہے کہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس اسکور کیے ہیں۔
کوہلی نے 38 میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم 3 مرتبہ اپنی نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کولن منرو کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اس سے قبل 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا۔
اینڈی بالبرینی نے 77 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سے عباس نے 2 جبکہ شاہین، عماد اور نسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دی ہے۔ سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 57، صائم ایوب نے 45 اور افتخار احمد نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔