آزاد کشمیر ،تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان

holiday

آزاد کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر انتظامیہ نے تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا حکم دے دیا ہے ۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاج کی کال میں ممکنہ کشیدگی کے دوران ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

جامعہ کشمیر انتظامیہ نے بھی آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی نے بھی تمام کیمپسز کے کلاسز کو معطل کر دیا۔

دوسری جانب پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے۔

کراچی میں چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت 98 روپے مقرر

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

علاوہ ازیں سندھ میں بھی بڑھتی ہوئی گرمی کے پیشِ نظر موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 17 یا 18 جون کو متوقع

کراچی میٹرک امتحانات میں نویں اور دسویں جماعتوں کے 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں جس کے لیے 504 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں