سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

پاکستانی ہاکی ٹیم

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں، پاکستان 2011 کے بعد پہلی بار اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے کینیڈا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ چار سے شکست دی، اس کے علاوہ پاکستان اور جاپان کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔

میگا ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا اور ملائیشیا کی ٹیموں کو بھی شکست دے رکھی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور جاپان کے 10، 10 پوائنٹس ہوگئے، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔


متعلقہ خبریں