وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے گندم خریداری کے عمل کا افتتاح کردیا

ali ameen Gandapur

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے رواں سیزن کیلئے گندم خریداری کے عمل کا افتتاح کردیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا خیبر پختونخوا کے مقامی کسانوں سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی۔

روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری

مجموعی طور پر 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریدی جائے گی،کسانوں کی خوشحالی اور سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کنٹرول روم کےقیام کے علاوہ آن لائن ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے 55ہزارٹن گندم پشاور کےگودام میں رکھنےکی گنجائش موجودہے،کئی مراکز میں موسم کی وجہ سےگندم کی خریداری کچھ دن کیلئےملتوی کی گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کی کمی

29ارب روپےکی گندم صوبے سے خریدی جائےگی،پاسکو سے گندم خریدنے پر 12ارب روپے زیادہ خرچ ہونگے،محکمہ خوراک میں بھی کسی بھی طور پرکرپشن برداشت نہیں کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں