حج آپریشن، پہلی پرواز کراچی سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ

عازمین حج (haj)

 کراچی: حج آپریشن کے تحت پہلی حج پرواز کراچی سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

کراچی سے پہلی حج پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کے لیے رات ایک بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوئی جبکہ دوسری حج پرواز 180 عازمین کو لے کر رات 2 بجکر 45 منٹ پر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئی۔

اے این ایف کے اہلکاروں کی جانب سے عازمین حج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ کراچی سے 16 ہزار 281 عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی عرب پہنچیں گے۔

عازمین حج کیلئے خوشخبری، پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا

24 مئی تا 9 جون تک بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی، فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے، اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمین جائیں گے۔

پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، سعودی عرب کیساتھ معاہدہ طے

کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی ،سکھر سے پہلی پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی، 259 حج پروازوں کے ذریعے سرکاری حج سکیم کے 68 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا، 20 جون کو پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔


متعلقہ خبریں