موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

Wheat

اسلام آباد: موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 64 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے دوسرے ماہ یعنی اپریل میں بھی گندم کی درآمد جاری رکھی۔ اپریل میں 86 ہزار 800 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔ اپریل 2024 میں 7 ارب روپے مالیت سے زائد کی گندم درآمد ہوئی۔

موجودہ حکومت کے پہلے 2 ماہ میں تقریبا 7 لاکھ 78 ہزارمیٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی۔ پہلے ماہ 6 لاکھ 91  ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی۔ مارچ 2024 میں57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع، مذاکرات شروع

انوار الحق کاکڑ  کے دور میں 27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی۔

رواں مالی سال فروری تک 225 ارب 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گندم امپورٹ ہوئی تھی اور رواں سال مارچ تک 34 لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔ رواں سال مارچ تک 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے  مالیت کی گندم درآمد ہوئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں