وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

شہبازشریف

وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

گندم کی امپورٹ قواعد و ضوابط سے ہوئی، انوار الحق کاکڑ

وزیر اعظم نے یواے ای صدر سے ان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔شہبازشریف نے مرحوم کے بلندی درجات اور یو اے ای کے شاہی خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستانی عوام کے دل میں یو اے ای کے شاہی خاندان کیلئے بے پناہ عزت اور احترام ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئےسیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، صدر مملکت

دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر متفقہ تاریخ پر جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں