نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کا اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں۔
9مئی کوایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا،وزیردفاع
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں پل کا کردار ادا کروں گا،پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز میری بہن ہیں۔
ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے،پنجاب سے متعلق مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا،گورنر ہاؤس کے دروازے پورے پنجاب کےعوام کیلئے کھلے رہیں گے۔
ای سی سی :پاسکو کے گندم خریداری ہدف میں 4 لاکھ ٹن اضافے کی منظوری
میں نے گورنر شپ کو انجوائے نہیں کرنا بلکہ کام کرنا ہے،پنجاب میں پولیٹکل اسپیس لینا ہمارا حق ہے،سیاسی استحکام لائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔