پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کی پیش گوئی

بارش کا امکان

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرات میں اضافےکا امکان ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اوربارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں 8 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں ، گلگت میں بارش کا امکان

پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں