اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر 72 ہزار کی حد عبور کر لی ،100انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1ہزارسے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد انڈیکس 72ہزار 764 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں