سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی وفد

سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔

ہم روبوٹ نہیں،بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے،اعظم خان

سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ایچ ای ابراہیم المبارک کی قیادت میں 50 ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان پہنچا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے نورخان ایئربیس پر سعودی معززین کا استقبال کیا۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان نے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو شکست دیدی

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  دورہ کا مقصد پاکستان میں کاروبار کے مختلف مواقع پر دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کی آپس میں ایک دوسرے سے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

وزارت تجارت نے اپنے سعودی ہم منصبوں کے ساتھ B2B ملاقاتوں کے لیے متعلقہ شعبوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے،اعلیٰ پاکستانی کمپنیاں 30 سعودی کمپنیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں منسلک ہوں گی۔

کسان اتحاد کا 10 مئی سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان

بزنس ٹو بزنس (B2B) میٹنگز زراعت، کان کنی، انسانی وسائل، توانائی، کیمیکلز اور میری ٹائم، جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گی۔موجودہ ریفائنری، آئی ٹی، مذہبی سیاحت، ٹیلی کام، ایوی ایشن، تعمیراتی شعبہ، پانی اور بجلی کی پیداوار بھی زیر بحث آئے گی۔

سعودی اور پاکستانی دونوں کمپنیاں اور سرمایہ کار سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں گے جس کا مقصد دونوں ممالک میں ملازمتیں پیدا کرنے اور برآمدی مواقع کو فروغ دینا ہے۔

رواں سال غیر معمولی مون سون  بارشیں ہونے کی پیشگوئی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کمپنیاں اپنے کاروبار اور سرمایہ کاری کی تجاویز سعودی کمپنیوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔ توقع ہے کہ B2B سیشن کے دوران متعدد کمپنیاں کاروبار اور سرمایہ کاری کے سودے کرنے کے قابل ہوں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں