پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کی بندش کےحوالےسےکوئی بات چیت نہیں کی گئی۔
صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایکس کی بندش پر پی ٹی اےکی سفارش کی خبرجھوٹی اوربےبنیادہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا موبائل سمز سے متعلق حالیہ فیصلہ فی الحال پی ٹی اے کی جانب سے زیر غور ہے،ہم اس معاملے پر موبائل فون آپریٹرز اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
جاری بیان میں پی ٹی اے نے کہا کہ ہمارا مقصد ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ قانونی دفعات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے اقدام اٹھانا ہے تاکہ ٹیلی کام صارفین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، مزید برآں اس معاملے پر ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے مطلع کر دیا جائے گا۔