انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا

anita lokhande

بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر تھری میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

ہیرامنڈی کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی رائو کو بھوکا رہنے کی ہدایت

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ فلم نہیں بلکہ ویب سیریز ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس بات کی اپریل میں کرن جوہر نے چندی گڑھ میں منعقدہ فلم فیسٹول کے دوران تصدیق بھی کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکیتا کو کرن جوہر نے اس پروجیکٹ میں کام کی پیشکش کی تھی جو کہ انکیتا نے مسترد کر دی، تاہم انکے انکار کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

مونا سنگھ شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہونگی

یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی پہلی فلم 2012 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں تین نو وارد اداکاروں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور ورن دھون کی لانچنگ ہوئی تھی۔جبکہ اس فرنچائز کی 2019 میں دوسری فلم میں ٹائیگر شیروف اور اننیا پانڈے نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں