تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

earthquake

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تربت میں اس کے گردونواح میں علی الصبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کا مرکز تربت کے قریب اور اس کی گہرائی 13 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک نیب ہے ملک نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی

گزشتہ روز کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔


متعلقہ خبریں