چوتھا ٹی 20، ویمن ٹیم کی بلآخر چوتھے میچ میں کامیابی، ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست

Women Team

کراچی: پاکستان ویمن ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں پہلی فتح سمیٹتے ہوئے سیریز کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کراچی میں کھیلا گیا، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 84 رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی شیمین کیمبل 26 اور زیدا جیمز 19 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرز کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نشرہ سندھو اور رامین شمیم ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہیں۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 85 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ سدرا امین 15 اور منیبہ علی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ عائشہ ظفر نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ گل فیروزہ بھی 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں