سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے، خواجہ سلمان رفیق


صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے رحیم یار خان میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں والی قریشیاں کا اچانک دورہ کیا ۔

گندم کی ا سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث کسٹمز افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کر لی گئی

صوبائی وزیر نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ایم ایس نے صوبائی وزیر صحت کو اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ دور دراز کے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بہتر طبی سہولیات ہونی چاہئیں ۔

سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کل ہی فیلڈ ہسپتالوں کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا ہے ۔

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں