سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈیل کی تو شہباز شریف بن جائیں گے ، فواد چوہدری

Fawad ch

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کہا ہے کہ شہباز شریف کو اب خطرہ اپنے گھر سے نہیں بلکہ باہر والوں سے اور ان لوگوں سے ہے جو اُنہیں لے کر آئے ہیں۔ اب ڈیل کسی کیلئے ممکن نہیں رہا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ڈیل کرنا ممکن نہیں ، اگر وہ ڈیل کرتے ہیں تو ان کو نقصان ہو گا اور وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔

پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ، ہماری باری آئیگی تو اپنی کہانی سنائیں گے ، فواد چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی آ گئی ہے  ،اب کوئی کسی سے ڈیل نہیں کر سکتا ، ڈیل نہیں بلکہ گفتگو کرنی چاہیے ، ڈیل کرنے والوں کی کیا حیثیت ہوتی ہے آپ دیکھ لیں،عمران خان ڈیل کرے گا یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں اتنے بحرانوں میں ہمیں سنبھلنے کی ضرورت ہے، رابطے ہرجماعت سے ہونے چاہئیں۔ ملک کو مستحکم کرنے کیلئے مل بیٹھ کربحرانوں کو ختم کرنا ہو گا۔

9 مئی مقدمات ، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور ، گرفتاری سے روکدیا گیا

فواد چوہدری نے کہا کہ آئین موجود ہے، کسی نئے چارٹرڈ کی ضرورت نہیں ، ہمارے ملک کے ججز ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں، پاکستان میں ایک سوشل چیلنج آ چکا ہے، وہ ہم سب نے دیکھا ہے۔ بھارت میں نفرت کی سیاست ہو رہی ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں