چیمپئنز ٹرافی؛بھارت کےتمام میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز


آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز آئی سی سی کو بھیج دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے 3 وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بابر چیمپئنز ٹرافی 2025 تک کپتان مقرر، نائب کپتان سلیکشن کمیٹی بنائیگی، محسن نقوی

جنگ کے مطابق پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی بھی تجویز ہے۔

تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم کا ٹریول کم رکھنا ہے، ابتدائی شیڈول پر اب آئی سی سی دیگر ممالک سے فیڈ بیک لے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں ہونی ہے۔


متعلقہ خبریں