پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف (tahreek insaf)

پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے جو سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان دوریاں کم ہونے لگیں ، تحریک انصاف کی جانب سے جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔

بہت جلد سابق چیئرمین پی ٹی آئی پھر عوام میں ہوں گے ، بیرسٹر گوہر خان

ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیئے گئے ، اسد قیصر نے رابطوں کے حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں