ویمن ٹیم جیتا جتایا میچ ہار گئی، محسن نقوی

Mohsin Naqvi

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ویمن ٹیم جیتا جتایا میچ ہار گئی۔ ویمن ٹیم کی شکست کا دکھ ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ٹیم پر ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے۔ ویمن ٹیم کے لیے بھی غیر ملکی کوچ تلاش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے لیے بھی ویسے ہی اقدامات ہوں گے جیسے مینز کے لیے ہوئے۔ کرکٹ کا پیسہ کرکٹ پر لگے گا اور یہ بینکوں میں نہیں رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ

محسن نقوی نے کہا کہ کراچی اسٹیڈیم کے اطراف میں ہوٹل کے بارے میں جلد خوشخبری ملے گی۔ نیشنل اسٹیڈیم ترقیاتی کام کے بعد دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں سے ایک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمئنز ٹرافی ہو گی اور پاکستان میں ہی ہو گی۔ ہماری تیاریاں جاری ہیں اور کہیں ایک موقع پر بھی تیاری نہیں رکے گی۔


متعلقہ خبریں