پٹرول 5 روپے 45 پیسے ، ڈیزل 8 روپے 42 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا

petrol پیٹرولیم مصنوعات

وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے ۔

مہوش عمر نے پاکستان کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار کیا، نجم سیٹھی

پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کی گئی،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288روپے 49پیسےمقررکردی گئی۔

ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کمی کی گئی ،ڈیزل کی نئی قیمت 281روپے 96پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔

این اے 154،الیکشن کمیشن نے عبد الرحمان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

لائٹ ڈیزل کی فی لٹر  قیمت میں 5 روپے 63 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی بجٹ6 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2023 تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.084 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 13.083 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا،مارچ 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.506 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

حکومت کا نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا حکم

گزشتہ سال مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.206 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.246 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں