آئی پی ایل لائیو اسٹریمنگ کیس،تمنا بھاٹیا نے سائبر سیل کو جواب دیدیا

tamanna bhatia

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے مہاراشٹرا سائبر سیل کی جانب سے آئی پی ایل کے میچز کی غیر قانونی اسٹریمنگ کے کیس میں طلب کیے جانے پر ردِ عمل دے دیا۔

ڈپریشن کی شکار بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

اداکارہ نے اس معاملے میں کوئی باضابطہ بیان تو جاری نہیں کیا لیکن سائبر سیل سے درخواست کی ہے کہ وہ طلبی کی تاریخ آگے بڑھادیں۔

تمنا نے سائبر ٹیم کو آگاہ کیا کہ وہ اس وقت ممبئی میں نہیں ہیں اور آگے کی تاریخ پر پیش ہوسکتی ہیں۔تاہم ان کی اس درخواست پر سائبر سیل کی جانب سے آئندہ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سائبر سیل نے اس سے قبل سپر اسٹار اداکار سنجے دت کو بھی طلب کیا تھا تاہم انہوں نے بھی طلبی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کردی تھی۔

شدید گرمی کی لہر ، بنگلہ دیش میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم

خیال رہے کہ آئی پی ایل 2023 کے دوران فیئرپلے ایپ پر لائیو اسٹریمنگ کی وجہ سے ویاکام کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ تمنا بھاٹیا نے مبینہ طور پر فیئرپلے کی جوئے کی ایپ کی پروموشن کی تھی اور اسکے استعمال کی تائید کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں