پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ، ہماری باری آئیگی تو اپنی کہانی سنائیں گے ، فواد چوہدری

فواد چوہدری (fawad chaudhry)

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑی نہیں، چھوڑ کر جانے والے واپس آ جاتے ہیں۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تلخیاں کم ہوں، اللّٰہ آسانیاں پیدا کرے۔

فواد چودھری کی پارٹی میں واپسی کا کوئی گرین سگنل نہیں آیا، رؤف حسن

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہم سارے 9 مئی کے کیسز کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں، ہم مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں ، ہماری کہانی ابھی آئی نہیں، کہانی ان کی آئی جو ٹی وی پر بات کر سکتے ہیں، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، فارم 47 پر کھڑی ہے، اس وقت مولانا اور صوبہ خیبر پختونخوا ایک طرف کھڑے ہیں۔

ہم تو منت ہی کر سکتے ہیں کہ بس اب آگے بڑھیں، فواد چودھری

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے مولانا صاحب نے فیصلہ کر لیا کہ یہ حکومت ہٹے گی ، پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو یہ حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں