ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

Rain

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اور بالائی، وسطی پنجاب میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، مری ، گلیات اور خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 76، کوٹلی 46، گڑھی دوپٹہ 37، مظفرآباد (سٹی 32، ایئرپورٹ 31)، گلگت بلتستان میں استور 49، چلاس 31، بگروٹ 21، اسکردو 13، بونجی، گلگت11، ہنزہ06، گوپس 03 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں سیدو شریف 49، کالام 31، بالاکوٹ 26، پٹن 20، مالم جبہ، کاکول 18، چراٹ 11، دیر (بالائی 11، زیریں 08)، بنوں 10، میرکھانی، چترال 08،دروش06، پارا چنار، تخت بائی 05، باچا خان ایئرپورٹ، پشاور 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں جہلم 38، مری 31، منڈی بہاؤالدین، منگلا 26، گوجرانوالہ 20، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 12، سٹی 04)، اٹک 08، چکوال 06، جوہرآباد 05، اسلام آباد( ایئرپورٹ 03، زیرو پوائنٹ 02، بوکرہ، گولڑہ 01)، راولپنڈی (کچہری 03، چکلالہ 02، شمس آباد 02)، حافظ آباد 02، شیخوپورہ، بہاولنگر، فیصل آباداور نارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں 41 جبکہ دادو، حیدر آباد اور کراچی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں