حکومت کو مولانا فضل الرحمان سے بات کرنی چاہیے، فیصل واوڈا


سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو مولانا فضل الرحمان سے بات کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ حکومت وقت نے نالائقی کی ہے اس کو فضل الرحمان سے بات کرنی چاہیے تھی، حکومت کو مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کیلئے آصف زرداری کو بیچ میں لانا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے لوگ حکومت کیساتھ رابطےمیں ہیں، فیصل واوڈا کا دعوی

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو بھی گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ محمد اورنگزیب میرے کزن بھائی ہے، ان کی قدر کرتا ہوں، حمزہ شہباز کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں