غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،شہبازشریف

shehbaz sharif

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ بننے والی چیزوں سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

الیکشن مینجمنٹ سسٹم پروجیکٹ چلانے والے نادرا ملازمین کو بونس دیدیا گیا

ورلڈ اکنامک فورم میں مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بری طرح متاثر ہو ا ہے ،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں سرفہرست ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے 2022 میں سیلاب نےپاکستان میں تباہی کی ،پاکستان میں سیلاب نے معیشت پر گہرے اثرات چھوڑے۔

یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا ءکی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،عالمی منڈی میں مہنگائی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے۔

سعودی سفارتخانے نے 26 سال قبل شاہ سلمان کے دورہ پاکستان کی تصاویر جاری کر دیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں ،معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں ۔

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے،سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ،نوجوان پاکستان کا بڑا اثاثہ ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر توانائی نے ملاقات کی ،وزیراعظم نے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر توانائی وفد کے ہمراہ ملاقات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے دونوں ملکو ں کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زوردیا،سعودی وزیرتوانائی نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں کے اہم کردار کو سراہا۔

سعودی وزیر نے پاکستان کے توانائی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا،وزیراعظم نے پاکستان کیساتھ اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں فریق اقتصادی تعاون کے ایجنڈے کو نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں،دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیمیں اپنا کام مکمل کر لیں گی۔

وزیراعظم سے سعودی عرب کے وزیر اقتصادیات اور وزیر ماحولیات نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا دونوں ملک خطے کیلئے غذائی تحفظ یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سعودی وزیر ماحولیات کا اس موقع پر کہنا تھا سعودی کمپنیاں پاکستان کے زرعی شعبے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں

وزیراعظم شہباز شریف سے  سعودی عرب کے وزیر اقتصادیات اور وزیر ماحولیات ملاقات کر رہے ہیں۔

سعودی وزیر اقتصادیات نے دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا،وزیراعظم نے عالمی اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے کویت کے امیر نے بھی ملاقات کی،ملاقات میں پاک کویت تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم شہبازشریف نے امیرکویت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں