ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ ، اعتزاز احسن کے دلائل پر کمرہ عدالت میں قہقہے

اعتزاز احسن (aitizaz ahsan)

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے دوران بیرسٹر اعتزاز احسن کے دلائل پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

عدالتی معاون بیرسٹراعتزاز احسن نے دلائل کے دوران ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا نام لیا، جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں یہاں بہت سارے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹس ہیں، جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

اوپن ٹرائل ڈھونگ ہے،اعتزاز احسن نے اڈیالہ جیل کے اندر کی کہانی بتا دی

اعتزاز احسن نے کہا کہ میں پنجاب ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کی بات کر رہا ہوں، ایسا لگتا ہے عدلیہ نے سٹینڈ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے،عدلیہ کو الیکشن 90 دن کے اندر نہ ہونے پر سٹینڈ لینا چاہئے تھا،اب بھی وقت ہے کہ ہم کھڑے ہو جائیں اور اپنا ہاؤس ان آرڈر کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں پارلیمان کی سپرمیسی جبکہ آئین کی سپر سپر میسی پر یقین رکھتا ہوں، عدالت کا کام جائز یا ناجائز قرار دینا ہے اور اس آرڈر پر عمل ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں