وزیر اعظم ، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات ، منصوبے جلد مکمل کرنے پر اتفاق

اسلامی ترقیاتی بینک (islamic development bank)

وزیراعظم شہبازشریف اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کی ملاقات میں بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ایک ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے مسائل کے انبار لگادیے

ملاقات کے دوران  پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا،اس کے علاوہ پاکستان اور بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال  کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے، اسلامی ترقیاتی بینک کیساتھ شراکت داری پائیدار ترقی کے حصول میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

اسلامک ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 600 ملین ڈالرز دینے کیلئے تیار

ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی اور انتہائی اہم ممبر ہے ،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نواز ہے، پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کیلئے دعا گو ہیں۔


متعلقہ خبریں