کمبوڈیا کے فوجی اڈے پر دھماکا ، 20 اہلکار ہلاک ، ہتیھاروں سے بھرا ٹرک تباہ

کمبوڈیا ( cambodia)

کمبوڈیا میں فوجی اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں  20 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، دیگر تصاویر میں ایک تباہ شدہ گودام، ایک تباہ شدہ فوجی ٹرک کو دکھایا گیا ہے۔ کمبوڈیا کی فوج نے بتایا کہ دھماکے سے ہتھیاروں سے بھرا ہوا ٹرک تباہ ہو گیا۔

پشاور ، موٹر سائیکل پر بارودی مواد منتقل کرنے کے دوران دھماکا ،2 دہشتگرد ہلاک ، ایک زخمی

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکے سے ایک دفتر کی عمارت کے ساتھ ساتھ قریبی بیرکوں کو بھی نقصان پہنچا جس سے قریبی 25 گھر متاثر ہو گئے۔

وزیر اعظم ہن مانیٹ نے کہا کہ جنوبی صوبے کمپونگ سپیو میں ہونے والے دھماکے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

نائجیریا میں تیل ریفائنری میں دھماکا،100سے زائد افراد ہلاک

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ وہ مرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ زخمی فوجیوں کو معاوضہ ادا کرے۔ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 20 ہزار ڈالر جبکہ زخمی فوجیوں کو 5 ہزار ڈالر ملیں گے۔


متعلقہ خبریں