لاہور میں فائرنگ، پولیس افسر شہید

Lahore Police

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس افسر شہید ہو گیا۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں نامعلوم ملزمان نے سب انسپکٹر ارشد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر پر گھر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر ارشد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسزکی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 1دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی

شہید سب انسپکٹر ارشد لاہور کے باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر و دیگر افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ڈی آئی جی ذیشان اصغر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت ڈیٹا اینالسز اور جیو فینسنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہید سب انسپکٹر تھانہ باغبانپورہ انویسٹی گیشن میں تعینات تھا۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں