علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے سے بری

ملزمان بری ( culprits released)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی، مدعی مقدمہ عامر زمان اپنے وکیل رضوان اعظم عباسی کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اس بار اتنا پیسہ نہیں کہ یہ لوگ کھا سکیں،کہاں سے کھائیں گے، علی امین گنڈاپور

مدعی نے عدالت کو بتایا کہ وقوعے میں زخمی ہونے والا بندہ ملک سے باہر ہے، عدالت نے مدعی کو ہدایت دی کہ اس کی اسکائپ آئی ڈی دیں۔ عدالت نے اسکائپ کے ذریعے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی۔

وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہو چکا ہے، نامزد ملزمان کو بھی معاف کر دیا ہے۔

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، بانی پی ٹی آئی سمیت 11 ملزمان بری

عدالت نے بیرون ملک ہونے کے باعث متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیتے ہوئے استفسار کیا کہ اس مقدمے میں آپ نے راضی نامہ کر لیا ہے، جس پر محمد ولید نے بیان دیا کہ جی میں نے فی سبیل اللہ معاف کر دیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کیا۔


متعلقہ خبریں