اسرائیل کا جنگ بندی مذاکرات سے متعلق جواب حماس کو موصول ، بمباری سے مزید 15 فلسطینی شہید

بمباری (bomborment)

اسرائیل کی بربریت جاری ، غزہ کے نصیرات کیمپ، خان یونس اور رفح پر بمباری کے نتیجے میں مزید 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہو گئے ،غزہ میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بچی بھی چل بسی۔

حماس حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف ، اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے استعفیٰ دیدیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 300 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے کہا ہے کہ اسرائیل کا جنگ بندی مذاکرات سے متعلق جواب موصول ہوا ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں