امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان غزہ پالیسی پر مستعفیٰ

America

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی خاتون ترجمان غزہ پالیسی پر احتجاجاً مستعفیٰ ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی غیر مشروط حمایت کے خلاف امریکی خاتون ترجمان ہالا رہررٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ وہ “دبئی ریجنل میڈیا ہب” کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور 2006 میں فارن سروس میں بطور پولیٹیکل آفیسر شامل ہوئی تھیں۔

ہالا رہررٹ نے اپنے لنکڈ اِن پیج پر پیغام میں کہا کہ میں نے 18 سال کی خدمات کے بعد استعفیٰ دیا ہے۔ میں امریکہ کی غزہ میں اسرائیلی جنگ سے متعلق پالیسی کے خلاف ہوں اور احتجاجاً استعفیٰ دے رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ نہیں بلکہ ڈپلومیسی اختیار کریں۔ امن و اتحاد کے لیے طاقت بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس اور چین کا باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال مکمل ختم کرنے کا اعلان

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے اسرائیل کی حمایت پر بھی امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کی غیرمشروط حمایت کے خلاف کئی امریکی سفارت کار بھی اپنے عہدے سے استعفے دے چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں